موسمیات کے محکمے نے جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں آئندہ دو دنوں کیلئے بارش اور برفباری کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ شمالی پنجاب اور اتراکھنڈ میں بارش کیلئے بھی Yellow الرٹ جاری کئے گئے ہیں۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD کی سائنٹس ڈاکٹر Soma Sen نے کہا کہ ملک کے شمالی حصوں کو گرج چمک اور برف کے طوفان بھی متاثر کرسکتے ہیں۔
آج اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں برفباری اور نشیبی خطوں میں بارش ہوئی جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگئی۔ ریاست کے بالائی ہمالیائی علاقوں میں برفباری ہونے کی خبریں ملی ہیں جن میں اتراکھنڈ کا Harsil-Mukhba ضلع شامل ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف حصوں میں آج اور کَل کیلئے بارش کی پیشگوئی کی ہے جس میں بالائی علاقوں میں برفباری ہونے کی توقع بھی ہے۔ اتراکاشی، چمولی، رودر پریاگ، ٹہری گڑھوال، پتھورگڑھ اور باگیشور ضلعوں کے بالائی حصوں میں کَل شدید سے بہت زیادہ شدید برفباری کیلئے اورینج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
Site Admin | February 27, 2025 9:17 PM
موسمیات کے محکمے نے جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں آئندہ دو دنوں کیلئے بارش اور برفباری کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے