ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 9:33 AM | Maha Rain

printer

موسمیات  کے علاقائی مرکز نے مہاراشٹر میں جمعرات تک شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔

موسمیات  کے علاقائی مرکز نے مہاراشٹر میں جمعرات تک شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔ ہنگامی کارروائیوں سے متعلق ریاستی مرکز نے لوگوں کو تیز ہواؤں کے ساتھ شدید سے موسلا دھار بارش ہونے کے امکان کے پیش نظر احتیاط برتنے کے لیے کہا ہے:

 ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جمعہ سے اب تک مسلسل موسلا دھار بارش ہونے کے سبب معمول کی زندگی پر اثر پڑا ہے۔ بھارتیہ محکمہ موسمیات نے اورینج الرٹ جاری کیا ہے اور ممبئی شہر اور اس کے مضافات میں آج انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہئ موسمیات کے مطابق پورے کونکن ساحل میں آنے والے تین سے چار دن میں سمندر کی غیر سازگار صورتحال جاری رہے گی اور 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا انڈیشہ ہے۔

ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ IMD نے پونے کے گھاٹوں کے لیے بھی ریڈ الرٹ اور ریاست کے 11 ضلعوں میں اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں