بھارتی موسمیات محکمے نے چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، ساحلی کرناٹک، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، اوڈیشہ، جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں آج شدید بارش کے امکان کے مدنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
موسمیات محکمے کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں آج ہلکی سے لے کر بہت ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔x