December 21, 2025 2:57 PM

printer

موسمیات محکمے نے مشرقی اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے مشرقی اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ، مغربی اترپردیش، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں بھی کہیں کہیں گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اِدھر دلّی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج دن میں ایک بجے  376 ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔