ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 4:12 PM | IMD weather

printer

موسمیات محکمے نے راجستھان اور گجرات میں کہیں کہیں شدید سے لے کر بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج راجستھان اور گجرات میں کہیں کہیں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ اگلے دو تین دن کے دوران مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، مغربی بنگال کے ہمالیائی ذیلی خطے، سکم، تملناڈو، پدوچیری اور اتراکھنڈ میں بھی تیز بارش ہونے کا  امکان ہے۔

اِدھر جموں، ہماچل پردیش، پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں اگلے تین چار دن کے دوران ہلکی سے لے کر اوسط بارش   ہو سکتی ہے۔ دلی قومی راجدھانی خطے میں بھی آج ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔x