بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج ساحلی کرناٹک، ہماچل پردیش، تیلنگانہ اور اترا کھنڈ میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش میں مانسون کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور موسمیات کے محکمے نے منگل کے روز تک شدید سے بہت شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ اترا کھنڈ میں صبح سویرے سے راجدھانی دہرادون، باگیشور اور رُدھرپریاگ میں تیز بارش ہورہی ہے۔ باگیشور میں مسلسل بارش کے سبب سریو دریا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے 12 گھنٹے کے لیے دہرادون، ٹہری، پوڑی، نینیتال، چمپاوت اور اُدھم سنگھ نگر اضلاع کے لیے اورینج الرٹ اور بقیہ ضلعوں کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔
Site Admin | July 21, 2025 2:49 PM
موسمیات محکمے نے جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں بارش کا ریڈ الرٹ، جبکہ جنوبی اُڈیشہ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں اورینج الرٹ جاری کیا ہے