September 3, 2025 2:46 PM

printer

موسمیات محکمے نے جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی محکمہئ موسمیات نے چھتیس گڑھ، مشرقی راجستھان، گجرات، جموں و کشمیر، لداخ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اور وِدربھ کے دور دراز کے مقامات پر آج تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
IMD کے مطابق مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور ہماچل پردیش میں بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے شمال مشرقی حصوں اور جنوبی خطوں میں بھی اِسی طرح کے موسمی حالات رہنے کا اندازہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔