بھارتی موسمیات محکمے نے آج بہار، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، گوا اور سکم میں کہیں کہیں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
اِس کے علاوہ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، کرناٹک کے شمالی اندرونی علاقوں، اڈیشہ اور تلنگانہ میں بھی کَل تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات محکمے کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور تلنگانہ میں اگلے دو تین دن کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
Site Admin | September 14, 2025 2:54 PM
موسمیات محکمے نے بہار، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ اور سکم میں آج شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے