بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے تین چار دن کے دوران اترپردیش اور شمال مشرقی خطے میں ہلکے سے لے کر درمیانہ کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے انڈمان و نکوبار جزائر، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
اِس کے علاوہ، موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ شمال مغربی بھارت میں اگلے چار دن کے دوران کم از کم درجہئ حرارت میں رفتہ رفتہ دو سے لے کر تین ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آسکتی ہے۔