بھارتی موسمیات محکمے نے آج جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور دلی قومی راجدھانی خطے میں کہیں کہیں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیرِ اثر آج شمال مغربی بھارت میں کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش اور اولے گرنے کا امکان ہے۔
موسمیات محکمے نے شمال مشرق کے بعض حصوں، ہماچل پردیش، تمل ناڈو، پدوچیری، کرائکل اور اتراکھنڈ میں بھی شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
ہم نے موسم کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کرنے کیلئے بھارتی موسمیات محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ایم۔مہاپاترا سے بات کی۔