موسمیات سے متعلق عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ سال 2024 میں فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو کسی ایک سال میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
اِس طرح کرہئ ارض میں تمازت مزید بڑھنے کا اشارہ ملتا ہے۔ موسمیات سے متعلق عالمی تنظیم کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق کاربن ڈائی آکسائڈ میں عالمی سطح پر فی ملین تین اعشاریہ پانچ حصے کا اضافہ ہوا ہے جو سال 1957 میں شروع کئے گئے جدید طرز کے اعداد و شمار کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت شائع کی گئی ہے کہ جب اگلے مہینے برازیل میں اقوام متحدہ کی آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق کانفرنس ہونے والی ہے۔ x