December 31, 2025 2:39 PM

printer

موسمیاتی محکمے نے آج اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں کیلئے شدید ٹھنڈ اور برفباری کی وارننگ جاری کی ہے

موسمیاتی محکمے نے آج اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں کیلئے شدید ٹھنڈ اور برفباری کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال چیک کرلیں۔

خراب موسمی حالات کے پیش نظر نینی تال، ہریدوار اور اودھم سنگھ نگر اضلاع میں آج سبھی اسکول اور آنگن واڑی مراکز بند کردیئے گئے ہیں۔

اس دوران، موسمیاتی محکمے نے ہریدوار، اودھم سنگھ نگر، نینی تال، چمپاوت، پوڑی اور دہرادون اضلاع میں آئندہ تین دن کیلئے گہرے کُہرے کا اورنج الرٹ بھی جاری کیاہے۔