August 30, 2025 3:40 PM

printer

موسلادھار بارش اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ نمبر 44 آج لگاتار پانچویں دن بھی بند ہے۔

موسلادھار بارش اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ نمبر 44 آج لگاتار پانچویں دن بھی بند ہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ 2 ہزار سے زیادہ گاڑیاں وہاں پھنسی ہوئی ہیں۔ کئی ضلعوں میں ایندھن، LPG اور دوسری ضروری اشیاء کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ شاہراہ، اُدھم پور میں Jakhaini اور Chenani کے درمیان کئی جگہوں پر بند ہے۔ سرحدی حفاظتی تنظیم مرمت اور بحالی کے کام میں لگی ہوئی ہے اور وہاں اعلیٰ اہلکار بھی پہنچ رہے ہیں، تاکہ شام تک اس راستے کو کھلوایا جاسکے۔کسی بھی گاڑی کو Nagrota سے رِیاسی، Chenani، Patnitop، ڈوڈہ، رام بن، بنیہال یا سری نگر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

قومی شاہراہ نمبر44 کے بند ہونے کی وجہ سے ہلکی گاڑیوں کیلئے مغل روڈ اور کشتواڑ – Sinthan – اننت ناگ اب واحد متبادل راستہ رہ گیا ہے۔ اِس کے علاوہ، کئی بین ضلعی راستے بھی بند ہوگئے ہیں، جس کے سبب درجنوں گاؤں الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔ خراب موسم اور آمد و رفت میں رخنہ پڑنے کی وجہ سے ریلوے حکام نے جموتوی سے دو خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک گاڑی دلّی، گوالیار اور بھوپال کے راستے Mhow جائے گی اور یہ تیسرے پہر تین بجے روانہ ہوگی۔ دوسری گاڑی شام پانچ بجے چھپرا کیلئے روانہ ہوگی۔ یہ گاڑی لدھیانہ اور مراد آباد کے راستے سے جائے گی۔ دونوں گاڑیوں میں AC مکسڈ، سلیپر اور جنرل کوچز بھی ہوں گے۔ مزید جانکاری اور مدد کیلئے مسافر جموں ریلوے اسٹیشن کے ہیلپ Desk سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں، جس کا نمبر ہے: صفر ایک، نو ایک، دو نو، پانچ پانچ، تین پانچ ایک۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔