موزمبیق میں کم از کم تین بھارتی شہری، اُس وقت ہلاک اور پانچ دیگر لاپتہ ہوگئے، جب ایک ٹینکر کے عملے کو لے جارہی لانچ کشتی، عملے کی منتقلی کے عمل کے دوران ڈوب گئی۔ یہ حادثہ مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے وسط میں Beira بندرگاہ کے ساحل پر پیش آیا۔ موزمبیق میں بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ کَل عملے کے اراکین کی ساحل سمندر سے دور لنگرانداز کشتی میں معمول کی منتقلی کے دوران رونما ہوا۔ ایکس پر سلسلے وار پوسٹ میں بھارتی ہائی کمیشن نے اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اِس درمیان پانچ لاپتہ بھارتی شہریوں کا پتہ لگانے کیلئے راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ، بحری شعبے سے متعلق ایجنسیاں اور بھارتی مشن مشترکہ طور پر ان کوششوں کو انجام دے رہے ہیں۔×
Site Admin | October 18, 2025 3:02 PM
موزمبیق میں کم از کم تین بھارتی شہری، اُس وقت ہلاک اور پانچ دیگر لاپتہ ہوگئے، جب ایک ٹینکر کے عملے کو لے جارہی لانچ کشتی، عملے کی منتقلی کے عمل کے دوران ڈوب گئی