July 15, 2025 9:24 PM

printer

موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی برآمدات چھ فیصد بڑھ کر 210 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہیں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی جموعی برآمدات میں تقریباً چھ فیصد تک کا اضافہ ہو اہے۔ اور پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے 198 اعشاریہ پانچ دو بلین ڈالرس کے مقابلے میں یہ 210 بلین ڈالرس سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
نئی دلی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے، کامرس اور صنعت کے سکریٹری Sunil Barthwal نے کہا کہ، ملک کی درآمدات میں جون کے مہینے میں پچھلے سال کے 56 بلین ڈالرس کے مقابلے میں تین اعشاریہ سات ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 53 اعشاریہ نو دو بلین ڈالرس ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ سامان اور خدمات کے شعبے میں مجموعی برآمدات میں اس سال جون کے مہینے میں 64 اعشاریہ نو آٹھ بلین ڈالرس کا اضافہ ہوا ہے، جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران 63 اعشاریہ آٹھ تین بلین ڈالرس تھی، وزارت نے مطلع کیا ہے کہ اس سال جون میں ملک کا تجارتی خسارہ 18 اعشاریہ سات آٹھ بلین ڈالرس تک پہنچ گیاہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔