موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے چھوٹی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اِس طرح آج سے 31 دسمبر تک شرح سود جوں کی توں برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ کے تحت اقتصادی امور کے محکمے نے اِس سلسلے میں ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔
اِس تناظر میں پبلک پروویڈینٹ فنڈPPF پر شرح سود بدستور سات اعشاریہ ایک فیصد اور قومی بچت سرٹیفکٹ پر سات اعشاریہ سات فیصد برقرار رہے گی۔
بزرگ شہریوں کی بچت اسکیم SCSS اور سُکنیہ سمردھی اسکیم کے تحت جمع رقومات پر شرح سود آٹھ اعشاریہ دو فیصد ہی رہے گی۔x