مواصلات کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ سائبر فراڈ کیلئے ٹیلی مواصلات کے ذرائع کے استعمال کو روکنے کیلئے سنچار ساتھی ایپ لایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب سندھیا نے بتایا کہ اگر کوئی چاہتا ہے تو سنچار ساتھی ایپ کو موبائل فون سے ہٹایا جاسکتا ہے اور یہ صارفین پر منحصر ہے کہ وہ اس کا استعمال کرے یا نہ کرے۔
1400-Jyotraditya Scindia
وزیر موصوف نے بتایا کہ سنچار ساتھی ایپ کی مدد سے ایک کروڑ 75 لاکھ دھوکہ دہی والے موبائل فون کو ڈِس کنکٹ کردیا ہے اور تقریباً 20 لاکھ چوری کئے گئے فون کا پتہ لگایا گیا ہے۔×