مواصلات کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ سنچار ساتھی پہل کی مدد سے ایک کروڑ 36 سے زیادہ فرضی موبائل کنکشن منقطع کئے گئے ہیں۔ آج لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب سندھیا نے مطلع کیا کہ 33 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس پورٹل پر موبائل چوری کی شکایات درج کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن میں سے 21 لاکھ سے زیادہ چوری کئے گئے موبائل فون کا پتہ لگایا گیا ہے اور پانچ لاکھ سے زیادہ موبائل فون، اُن کے مالکان کو واپس کئے گئے۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ ڈیجیٹل انٹلیجنس پلیٹ فارم کا آغاز متعلقہ فریقوں کے ساتھ ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال سے متعلق معلومات شیئر کرنے کیلئے کیا گیا ہے، تاکہ سائبر جرائم اور مالی دھوکہ دہی کی روک تھام کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بینکوں اور مالی اداروں سمیت 620 تنظیمیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس سکیورٹی ایجنسیاں اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔
Site Admin | July 30, 2025 2:51 PM
مواصلات کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ سنچار ساتھی پہل کی مدد سے ایک کروڑ 36 سے زیادہ فرضی موبائل کنکشن منقطع کئے گئے ہیں