مواصلات کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے پوسٹ مین کو اعتماد کا پُل قرار دیا ہے، جو نہ صرف خطوط بلکہ بینکنگ، انشورینس اور سرکاری خدمات بھارت کے ہر گھر تک پہنچاتے ہیں۔ انھوں نے دیہی بھارت کو جوڑنے اور ملک کو ترقی کی طرف لے جانے میں اُن کے اہم رول کو اجاگر کیا ہے۔ جناب سندھیا نے کَل کولہاپور میں گرامین ڈاک سیوک سمیلن میں گوا اور پونے خطوں کے تقریباً چھ ہزار گرامین ڈاک سیوَک کے ایک بڑے اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیراعظم نریندر مودی کے ”ڈاکیہ اب بینک لایا“ ویژن کو یاد کرتے ہوئے جناب سندھیا نے اِس بات پر زور دیا کہ کس طرح انڈیا پوسٹ نے خطوط پہنچانے سے مالیاتی شمولیت شہریوں کی خدمات کو پہنچانے والا ایک بھروسے مند ساتھی بن گیا۔ x