July 31, 2025 10:06 PM

printer

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے آج کہا ہے کہ ایلن مسک کی اسٹار لنک کمپنی کو بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کیلئے لائسنس مل گیا ہے اور اِس سلسلے میں اسپیکٹرم کیلئے ایک طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے

 

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے آج کہا ہے کہ ایلن مسک کی اسٹار لنک کمپنی کو بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کیلئے لائسنس مل گیا ہے اور اِس سلسلے میں اسپیکٹرم کیلئے ایک طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔ نئی دلّی میں موبائل ٹیلی فون کے 30 برس مکمل ہونے کے موقع پر موبائل کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ گذشتہ 11 برس میں بھارت کی ڈیجیٹل سفر غیر معمولی رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں اب ایک ارب 20 کروڑ ٹیلی فون کنکشن ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں286 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ97 کروڑ ہے۔