منی پور پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک ٹیم نے غیرقانونی ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کَل رات پانچ ضلعوں کے مضافات میں تلاشی کی بڑی کارروائی انجام دی اور328غیرقانونی ہتھیار برآمد کئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولی بارود موجود ہونے کے بارے میں مخصوص خفیہ اطلاع ملنے پر منی پور پولیس، مرکزی مسلح پولیس فورسز اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی اور گولی بارود، دھماکہ خیز مادّے اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا۔
Site Admin | June 14, 2025 9:59 PM
منی پور کے پانچ ضلعوں میں سکیورٹی فورسز نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے328 غیرقانونی ہتھیار برآمد کئے ہیں
