منی لانڈرنگ کے معاملے میں ایک خصوصی عدالت نے انفورسمینٹ ڈایریکٹوریٹ کو مطلع کیا ہے کہ کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر اور کاروباری رابرٹ واڈرا نے گروگرام میں آراضی سودے گھپلے میں غیر قانونی طور پر 58 کروڑ روپے وصول کیے گئے تھے۔
ED نے واڈرا اور دیگر کے خلاف اپنی فردِ جرم میں کہا ہے کہ ان میں 53 کروڑ روپے Sky light Hospitality کے ذریعے جبکہ 5 کروڑ روپے Blue Breeze ٹریڈنگ کے ذریعے منتقل کیے گئے۔
دلی میں خصوصی PMLA عدالت نے ED کی شکایت پر معاملے کی سماعت کی تاریخ 28 اگست طے کی ہے اور رابرٹ واڈرا کو نوٹس جاری کیا ہے۔
فیڈرل ایجنسی نے اپنی استغاثہ شکایت میں کہا کہ مذکورہ رقم واڈرا نے غیر منقولہ جائیداد خریدنے، سرمایہ کاری کرنے، پیشگی فرض لینے اور اپنی متعلق گروپ کمپنیوں کی جوابدہی کے معاملات کو نمٹانے کے لیے استعمال کی تھی۔