ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 11, 2025 3:04 PM

printer

منگولیا کے صدر پیر سے بھارت کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

منگولیا کے صدر پیر سے بھارت کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ منگولیا کے صدر Khurelsukh Ukhanaa، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔ منگولیا کے سربراہِ مملکت کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ اُن کے ساتھ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی آئے گا، جس میں کابینہ وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ، اعلیٰ حکام، تاجر اور ثقافتی نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر مرمو معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گی۔ جناب Ukhanaa وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے اور دو طرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ خیال ہے کہ نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھی منگولیا کے صدر سے ملنے جائیں گے۔ x