منشیات کی لعنت کے خلاف اجتماعی قومی عزم کو تقویت دینے کے مقصد کے ساتھ آج وارانسی میں نوجوانوں کی روحانی چوٹی کانفرنس کا آغاز ہوگا۔

منشیات کی لعنت کے خلاف اجتماعی قومی عزم کو تقویت دینے کے مقصد کے ساتھ آج وارانسی میں نوجوانوں کی روحانی چوٹی کانفرنس کا آغاز ہوگا۔

دو روزہ تقریب، جو وکست بھارت کے لیے نشا مکت یووا کے موضوع پر مرکوز ہے، اس کا انعقاد نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں مرکزی وزراء ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، گجیندر سنگھ شیخاوت، ڈاکٹر ویریندر کمار نیز دیگر متعدد ممتاز شخصیتوں کے شرکت کرنے کا پروگرام ہے۔

نوجوانوں کی روحانی چوٹی کانفرنس میں پورے ملک کی 100 روحانی و سماجی ثقافتی تنظیموں کے 500 سے زیادہ نوجوان مندوبین یکجا ہوں گے۔

اس دو روزہ چوٹی کانفرنس میں، ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا، امورِ داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت نتیا نند رائے اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت نکھل کھڈسے نیز کئی دیگر ریاستی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد منشیات کی لعنت کے خلاف نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ کانفرنس 20 جولائی کو کاشی اعلامیے کے جاری کئے جانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

یہ دستاویز، منشیات سے پاک بھارت کی تشکیل کے لیے ایک جامع حکمت عملی پیش کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔