ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 23, 2025 9:48 PM

printer

منشیات کو کنٹرول کرنے والے بیورو اور دلّی پولیس نے262 کروڑ روپئے مالیت کا نشیلا مادہ Methamphetamine ضبط کیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت، نشیلی اشیا کا کاروبار کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف، بے مثال رفتار سے کارروائی کر رہی ہے

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت، ملک میں منشیات کا کاروبار کرنے والے گروپوں کے خلاف اتنی تیزی سے کارروائی کر رہی ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کو کنٹرول کرنے والے بیورو اور دلّی پولیس کی ٹیموں نے، زبردست کوشش سے 328 کلو گرام Methamphetamine ضبط کی ہے جس کی قیمت نئی دلّی میں 262 کروڑ روپئے ہے۔ اُس نے آپریشن کرسٹل فور ٹریس کے تحت دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ دلّی میں ضبط کی گئی Methamphetamine کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کھیپوں میں سے ایک ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کارروائی، اس بات کی درخشاں مثال ہے کہ کس طرح مختلف ایجنسیاں، نشیلی اشیا سے پاک بھارت کے، وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کیلئے لگاتار کام کر رہی ہیں۔انھوں نے منشیات پر قابو پانے والے بیورو اور دلّی پولیس کی مشترکہ ٹیموں کو اُن کی کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کُن کارروائی، پچھلے کچھ مہینوں میں انتھک کام کا نتیجہ ہے، جس کے پیچھے سراغ رسانی اور مجرموں کو پکڑنے میں تکنیک کا استعمال شامل ہے، جس سے ایک نہایت منظم، ناجائز تجارتی چین کا پردہ فاش ہوا ہے اور جس کی وجہ سے صحیح معنوں میں یہ بڑی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔