ممنوعہ تنظیموں اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا ISIS اور حزب التحریر HUT سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کے خلاف انسداد دہشت گردی کے دستے ATS نے ایک بڑی کارروائی میں جھارکھنڈ کے دھنباد ضلعے میں واقع واسی پور علاقے سے ایک جوڑے سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اسی علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپے کی کارروائی کے دوران حزب التحریر کے سلیپر سیل کے چار ممبروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ لوگ وہاں رہ رہے تھے اور ریاست کے دیگر نوجوانوں کو اپنے نیٹ ورک میں جوڑ کر ملک مخالف سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ ان لوگوں کے پاس سے دو پستول اور 12 گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ، پین ڈرائیو، اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات ضبط کئے گئے ہیں۔
Site Admin | April 26, 2025 9:36 PM
ممنوعہ تنظیموں اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا ISIS اور حزب التحریر HUT سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کے خلاف انسداد دہشت گردی کے دستے ATS نے ایک بڑی کارروائی میں جھارکھنڈ کے دھنباد ضلعے میں واقع واسی پور علاقے سے ایک جوڑے سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے
