ممتاز اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر موہن لال کو 2023 کیلئے سرکردہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر اطلاعات ونشریات کی وزارت نے مطلع کیا کہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے متعلق سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر حکومت نے بھارتی سنیما میں اُن کے گرانقدر تعاون کیلئے ملیالم اداکار کو اِس ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر جناب موہن لال کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیرالہ کی خوبصورت سرزمین کے Adipoli سے دنیا بھر کے ناظرین تک اُن کے کام نے بھارتی ثقافت کو پیش کیا ہے۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ جناب موہن لال کی میراث بھارت کے تخلیقی جذبے کو تحریک دیتی رہے گی۔
Site Admin | September 20, 2025 9:47 PM
ممتاز اداکار، ہدایتکار اورپروڈیوسر موہن لال کو2023کیلئے سرکردہ دادا پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا جائیگا