ممبئی کے کسٹمز حکمراں نے آج 14کلو گرام سے زیادہ گھاس، Hydroponic Weed ضبط کی ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 14 کروڑ 73 لاکھ روپئے ہے۔ یہ گھاس ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر ضبط کی گئی ہے۔ افسران نے بینکاک سے آئے ہوئے ایک مسافر کو روکا جس کے پاس سے یہ گھاس برآمد ہوئی۔ مسافر نے تلاشی سے بچنے کی کوشش میں اس کھیپ کو، قومی سلامتی سے متعلق رازدارانہ سفارتی سامان بتایا۔ اس کے تھیلے میں نشیلی اشیا اور جرائم سے متعلق، اقوام متحدہ کے دفتر کی مختلف قسم کی رپورٹوں اور انتہائی رازدارانہ مشن کی فرضی رپورٹوں کی نقلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جو ایک ٹرالی بیگ کے اندر چھپا کر رکھی گئی تھیں۔
Site Admin | August 3, 2025 9:44 PM
ممبئی کے کسٹمز حکمراں نے آج 14کلو گرام سے زیادہ گھاس، Hydroponic Weed ضبط کی ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 14 کروڑ 73 لاکھ روپئے ہے