December 18, 2024 10:30 PM

printer

ممبئی کے نزدیک سمندر میں ایک فیری کشتی ڈوب گئی۔ خدشہ ہے کہ اِس میں کم سے کم 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں

آج شام ممبئی کے نزدیک کشتی کے ایک حادثے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ Elephanta Caves کی جانب رواں یہ پرائیویٹ Ferry کشتی رائے گڑھ ضلعے میں Uran کے نزدیک ڈوب گئی۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دویندر فڈنویس نے اطلاع دی ہے کہ 13 محلوکین میں سے دس شہری ہیں اور تین بحریہ کے اہلکار ہیں۔ دو دیگر تشویشناک حد تک زخمی ہیں اور بحریہ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ناگپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب فڈنویش نے بتایا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جاب بحریہ کی ایک تیز رفتار بے قابو کشتی مسافر کشتی سے ٹکڑا گئی۔ انہوں نے مزید بتایا  کہ بحریہ، کوسٹ گارڈ اور سمندر میں تعینات پولیس فی الوقت بچاؤ کے کاموں میں لگی ہے اور مہلوکین کی صحیح تعداد کا علم کل صبح تک ہو پائے گا۔ جناب فڈنویس نے وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اس حادثے میں جانیں تلف ہونے پر انتہائی صدمے کا اظہار کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔