March 9, 2025 9:45 PM

printer

ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں آج سہ پہر زیر تعمیر ایک عمارت میں پانی کا ٹینک صاف کرتے ہوئے دَم گھٹنے سے چار تعمیراتی مزدوروں کی موت ہوگئی

ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں آج سہ پہر زیر تعمیر ایک عمارت میں پانی کا ٹینک صاف کرتے ہوئے دَم گھٹنے سے چار تعمیراتی مزدوروں کی موت ہوگئی۔ ممبئی فائر بریگیڈ MFB نے پانچ مزدوروں کو وہاں سے نکال کر فوری طور پر اُنھیں جے جے اسپتال میں داخل کرایا۔ تاہم اُن میں سے چار لوگوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایک مزدور کا فی الحال علاج جاری ہے۔