March 2, 2025 9:46 PM

printer

ممبئی کی انسدادِ بدعنوانی کی ایک خصوصی عدالت نے شیئر بازار میں مبینہ دھوکہ دہی اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں کے ایک معاملے میں SEBI کی سابق چیئرپرسن Madhabi Puri Buch اور دیگر سینئر افسران کے خلاف FIR درج کرنے کا حکم دیا ہے

ممبئی میں انسدادِ بدعنوانی کی ایک خصوصی عدالت نے شیئر بازار میں مبینہ دھوکہ دہی اور انضباطی خلاف ورزیوں سے متعلق ایک معاملے میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا SEBI کی سابق چیئرپرسن Madhabi Puri Buch سمیت سینئر افسران کے خلاف FIR درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ خصوصی عدالت کے جج SE Bangar نے یہ حکم تھانے میں مقیم صحافی Sapan شریواستو کے ذریعے دائر کی گئی ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے دیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ وہ تحقیقات کی نگرانی کرے گی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو اِس معاملے پر صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔ شکایت میں SEBI کے افسران پر بازار میں ہیراپھیری کی سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی کمپنیوں کی فہرست سازی کی اجازت دی گئی جو مقررہ اصول وضوابط پر پورا نہیں اترتیں۔ اس طرح کارپوریٹ دھوکہ دہی کی گئی۔ درخواست گزار کا دعوی ہے کہ SEBI کو اپنی قانونی ذمے داری کو پورا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ Bombay اسٹاک ایکسچینج BSE بھی اِن الزامات میں شامل ہے۔ SEBI نے وضاحت کی ہے کہ FIR میں سابق چیئرپرسن Madhabi Puri Buch موجودہ کُل وقتی تین ممبران اور BSE کے دو افسران سمیت، جن افسران کو نامزد کیا گیا ہے وہ اُس وقت اپنے عہدے پر نہیں تھے۔ عدالت نے SEBI کو اطلاع دیئے بغیر یا اُسے حقائق پیش کرنے کی اجازت دیئے بغیر یہ درخواست منظور کرلی۔ SEBI نے حکم کو چیلنج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ وہ ضابطوں کی تعمیل کیلئے عہد بستہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔