ممبئی میں چار دن کی موسلادھار بارش کے بعد آج صبح ہلکی بارش ہوئی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے ممبئی، تھانے اور پال گھر کیلئے آج اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ وسطی، مغربی اور ہاربر لائن جیسی ممبئی کی مضافاتی ریل خدمات اور BEST بس خدمات ٹھیک طرح کام کررہی ہیں۔ IMD نے رائے گڑھ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ پنویل میونسپل کارپوریشن نے علاقے میں اسکولوں کی ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ IMD نے پُنے کے گھاٹوں کیلئے بھی ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
Site Admin | August 20, 2025 2:48 PM
ممبئی میں چار دن کی موسلادھار بارش کے بعد آج صبح ہلکی بارش ہوئی ہے