ممبئی میں ”نیوی چلڈرن اسکول“ کی 17 سالہ طالبہ Kaamya Karthikeyan نے دنیا کے ساتوں براعظم میں ہر ایک کی بلند ترین چوٹی کو سَر کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر لڑکی بن کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔ کوہ پیمائی کے غیر معمولی کارنامے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 سالہ مہم جُو، نے افریقہ کے ماؤنٹ Kilimanjaro، یورپ کے ماؤنٹElbrus، آسٹریلیا کے ماؤنٹ Denali، ایشیا کے ماؤنٹ ایوریسٹ اور انٹارٹکا میں ماؤنٹ Vincent کو کامیابی کے ساتھ سَر کر لیا ہے۔ نوجوان طالبہ نے 24 دسمبر کو چلی کے معیاری وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 20 منٹ پر اپنے والد کمانڈر S. Karthikeyan کے ہمراہ انٹارٹکا میں واقع ماؤنٹ Vincent کی چوٹی پر قدم رکھا۔
Kaamya Karthikeyan سولہ سال کی تھیں جب انھوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ کو سَر کیا تھا۔ انھوں نے صرف سات سال کی عمر میں اتراکھنڈ میں پہلی کوہ پیمائی کی تھی۔ اُن کی غیر معمولی کامیابی کے لیے انھیں 2021 میں نوجوان کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے ملک کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ پردھان منتری ”راشٹریہ بال شکتی“ پرسکار سے نوازا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ”من کی بات“ پروگرام میں بھی ان کی تعریف کی تھی۔