آج ممبئی میں علم فلکیات اور ایسٹرو فزکس سے متعلق 18ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کا آغاز ہوا۔ تقریب کے دوران، اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت سائنسی تجسس کو فروغ دینے اور نوجوان ذہنوں کو تشکیل دینے کی خاطر عہد بستہ ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت اشتراک کی طاقت میں یقین رکھتا ہے اور یہ اولمپیاڈ اِس جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
سائنس، خلا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھارت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ لداخ میں دنیا کی سب سے اونچائی پر واقع علم فلکیات کی آبزرویٹری ہے۔انھوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ چاند کے قطب جنوبی کے نزدیک کامیابی کے ساتھ پہنچنے والا بھارت پہلا ملک ہے۔
اس دس روزہ تقریب میں 64 ممالک سے تقریباً 300 طلبا شرکت کریں گے۔