July 21, 2025 10:11 PM

printer

ممبئی میں شدید بارش سے روز مرہ کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے کَل ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور کونکن میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے

مہاراشٹر کے ممبئی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آج موسلادھار بارش سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے Palghar کو چھوڑ کر اگلے 24 گھنٹے کے دوران ممبئی، نوی ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ سمیت کونکن خطے کیلئے ایک اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔
ہماچل پردیش میں ریاست میں مانسون کی مسلسل بارش سے معمول کی زندگی ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے۔ IMD نے کَل ریاست میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ہماچل پردیش کے مختلف مقامات پر گذشتہ رات سے مسلسل شدید بارش سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے، جس میں قبائلی اضلاع کِنّور اور لاہول اسپیتی شامل ہیں۔ ایمرجنسی کارروائیوں سے متعلق ریاستی ایجنسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے سے زوردار بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں 2 لوگوں کی جان جانے کی خبر ہے۔ ساتھ ہی ایک پُل اور کئی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ لاہول شہر کے کازہ سب ڈویژن میں موسلادھار بارش، برف باری اور سیلاب سے تقریباً 90 فیصد زرعی پیداوار کو نقصان پہنچا ہے، جس میں مقامی کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے اور اس دوران ریاست بھر میں شدید بارش کی وجہ سے 398 سڑکیں بند ہیں۔ ریاست بھر میں اگلے چوبیس گھنٹے میں بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔IMD نے اتراکھنڈ میں اگلے24 گھنٹے کے دوران گڑھوال خطے کے زیادہ تر اضلاع اور کماؤ خطے کے حصوں میں شدید بارش کے تعلق سے وارننگ جاری کی ہے۔ الرٹ کے تناظر میں وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دہرہ دون میں اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے ریاستی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔