ممبئی میں اسرائیل کے قونصل جنرل Yaniv Revach نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو نہ صرف دہشت گردی کا سامنا ہے بلکہ اِس گمراہ کُن نظریے کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، جس کے تحت حملہ آوروں کو متاثرین بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
انھوں نے زور دیکر کہا کہ دونوں ممالک برسوں سے تشدد برداشت کر رہے ہیں اور اب سکیورٹی سے متعلق چیلنجز کا بھی سامنا کر رہے ہیں، جس میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک میں اضافہ بھی ایک چیلنج ہے۔
جناب Revach نے دفاع کے شعبے میں بھارت کی ترقی کو اجاگر کیا اور اسرائیل کی جانب سے اِس کے مزاحمتی تجربے اور ٹیکنالوجیز کے اشتراک کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
انھوں نے بھارت کی مضبوط حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا اور اِس شراکت داری کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔
اسرائیل کے قونصلیٹ جنرل آج ممبئی میں 2008 کے حملے کی 17 ویں برسی پر ایک پروگرام میں شامل ہوئے۔26/11 کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے پاکستان کے عسکریت پسندوں کی طرف سے کیے گئے مربوط حملوں میں مرنے والوں کو یاد کیا۔×