July 31, 2025 2:58 PM

printer

ممبئی میں، قومی جانچ ایجنسی NIA کی ایک خصوصی عدالت نے 2008 کے مالیگاؤں دھماکوں کے کیس میں سبھی ملزموں کو بری کردیا ہے

ممبئی میں، قومی جانچ ایجنسی NIA کی ایک خصوصی عدالت نے 2008 کے مالیگاؤں دھماکوں کے کیس میں سبھی ملزموں کو بری کردیا ہے۔ اِن میں BJP کی سابق ممبرِ پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت بھی شامل ہیں۔  NIA عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے اور ملزم، شُبے کا فائدہ حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔ عدالت نے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق ایکٹ کی دفعات کا اطلاق مذکورہ کیس پر نہیں ہوسکتا۔ عدالت نے مہاراشٹر سرکار کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کو دو – دو لاکھ روپے کا معاوضہ اور زخمیوں کو 50 – 50 ہزار روپے فراہم کرے۔

29 ستمبر 2008 کو مالیگاؤں شہر میں ایک مسجد کے نزدیک ایک موٹر سائیکل پر باندھے گئے دھماکہ خیز حربے کے پھٹنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی تھی اور 95 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اِس کیس کے بارے میں ایڈووکیٹ رَنجیت نائر نے بتایا…

SB – 1400 – ADV Ranjeet Nair – Lawyer – Mumbai NIA