ممبئی شہر اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں جمعہ سے لگاتار موسلادھار بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور غیر ضروری طور پر سفر نہ کریں۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار منترالیہ میں ریاستی ہنگامی کنٹرول روم گئے اور انہوں نے وہاں جاکر ممبئی شہر اور ریاست کے دوسرے علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
اِسی دوران موسمیات کے محکمے نے آج ممبئی اور پڑوسی اضلاع پال گھر، تھانے اور رائے گڑھ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے پونے کے گھاٹوں، ناشک اور سَتارا کیلئے بھی ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
Brihanmumbai میونسپل کارپوریشن نے آج ممبئی میں تمام سرکاری، پرائیویٹ اور میونسپل اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ x