ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 16, 2025 9:47 PM

printer

ممبئی اور مہاراشٹرکے مختلف حصوں میں لگاتارتیزبارش ہونے سے روزمرہ کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے

ممبئی میں کَل رات سے لگاتار تیز بارش ہونے کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ آج صبح سویرے ایک مکان پر چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے کم از کم دو افراد کی موت ہوگئی۔
بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تک گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران Santa Cruz موسمیاتی مرکز نے 244 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی، جو پچھلے پانچ سال میں اگست کے مہینے کے ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔
اِدھر Colaba موسمیاتی مرکز نے اِسی مدت کے دوران 83 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔ شہر کے بیشتر حصوں میں آج  دن بھر لگاتار بارش ہوتی رہی۔ تیز بارش ہونے سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا، ٹریفک میں خلل پڑ گیا اور روز مرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی۔ مضافاتی ریل گاڑیاں کچھ تاخیر سے چل رہی ہیں۔ تیز بارش کے باوجود سری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر دَہی ہانڈی کی تقریبات پورے جوش وخروش کے ساتھ منعقد کی گئیں۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس نے ممبئی اور تھانے میں کئی دَہی ہانڈی تقریبات میں شرکت کی۔اِدھر Mankhurd علاقے میں ایک افسوسناک واقعے میں دَہی ہانڈی تقریب کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں