ممبئی اور احمد آباد کے درمیان بھارت کی پہلی Bullet ٹرین اگلے سال 15 اگست کو شروع ہو جائے گی۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کو پہلی Bullet ٹرین اگلے سال 15 اگست کو مل جانے کی امید ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ احمدآباد اور ممبئی کے درمیان بھارت کا پہلا Bullet ٹرین پروجیکٹ زیر تعمیر ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پہلا سیکشن سورت سے Billimora تک کھولا جائے گا۔ اس کے بعد Vapi سے سورت تک کا سیکشن شروع ہوگا۔

ریلوے کے وزیر نے یہ اعلان بھی کیا کہ ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین جلد ہی گوہاٹی اور کولکاتہ کے درمیان چلنے لگے گی۔ جناب ویشنو نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگلے پندرہ-بیس دن میں اس ریل گاڑی کا افتتاح کریں گے۔×