January 2, 2026 3:29 PM | Rev.Vaishnaw Tunnel

printer

ممبئی–احمد آباد بلیٹ ٹرین پروجیکٹ میں پہاڑی ٹَنل 5 میں کامیابی کے ساتھ اہم سنگِ میل حاصل ہوا ہے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ ممبئی-احمدآباد بُلیٹ ٹرین پروجیکٹ نے ایک اہم سنگِ میل حاصل کرلیا ہے۔ مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں Virar اور Boisar کو جوڑنے والی تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل ٹَنل کی کھدائی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی گئی ہے۔ ہائی اِسپیڈ ٹَنل کی تکمیل کے پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ اِس پروجیکٹ میں مجموعی طور پر 7 پہاڑی ٹَنل اور ایک سمندری ٹَنل شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی پہلی بُلیٹ ٹرین اگلے سال 15 اگست تک تیار ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بُلیٹ ٹرین کوریڈور کو مرحلے وار طریقے سے شروع کیا جائے گا۔

پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین سورت-Bilimora سیکشن کے درمیان چلائی جائے گی۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ 508 کلو میٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور میں کُل 12 اسٹیشن ہوں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔