بیڈمنٹن میں بھارت کے سرکردہ کھلاڑی کدامبی سری کانت کوالالمپور میں جاری ملیشیا ماسٹرس کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔سری کانت نے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں آج دوپہر فرانس کے Tama Junior Popov کو شکست دی۔سری کانت نے شروعاتی گیم میں 24-22 سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد اُن کے فرانسیسی حریف نے دوسرے گیم کو 21-17 سے جیت کر ڈرامائی انداز میں واپسی کی۔
تاہم زبردست دباؤ کے باوجود سری کانت مضبوطی سے ڈٹے رہے اور Popov کو 22-20 سے ہرا دیا۔ سری کانت، ملیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں باقی رہ گئے واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔
اِس سے پہلے دن میں تنیشیا کراسٹو اور Dhruv کپیلا پر مشتمل مکسڈ ڈبلز کی بھارتی جوڑی، ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ بھارتی جوڑی کو چین کے Wei Yaxin اور Jiang Zhenbang کی جوڑی نے سیدھے سیٹوں میں 24-22 اور 21-13 سے شکست دی۔
Site Admin | May 23, 2025 9:37 PM
ملیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کدامبی سری کانت مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں