January 10, 2026 3:00 PM

printer

ملیشیا اوپن سُپر1000 میں بھارت کی مہم اُس وقت ختم ہوگئی، جب پی وی سندھو سیمی فائنل میں ہار گئیں

ملیشیا اوپن سُپر1000 میں بھارت کی مہم اُس وقت ختم ہوگئی، جب پی وی سندھو کوالالمپور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں چین کی Wang Zhi Yi سے سولہ-اکیس، پندرہ-اکیس سے ہار گئیں۔ پی وی سندھو اولمپک کھیلوں میں دوبار تمغہ حاصل کرچکی ہیں۔ سندھو جاپان کی اپنی حریف Akane Yamaguchi کے چوٹ لگنے کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچیں تھی۔

اِس دوران، بھارت کے مردوں کے ڈبلز میں، ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل بھارتی جوڑی کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے فجرالفیان اور محمد فکری کی جوڑی سے دس-اکیس، اکیس-تیئس سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔