بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین نے نئے سیزن کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ملیشیا اوپن سُپر 750 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سنگاپور کے Jia Heng Jason Teh کو ہرایا۔ جناب لکشیہ نے جناب Teh کو 21-16، 15-21، 21-14 سے ہرایا۔ اب اگلے راؤنڈ میں اُن کا مقابلہ یا تو چھٹے درجے کے فرانس کے کرسٹو Popov یا ہانگ کانگ کے Lee Cheuk Yiu کے ساتھ ہوگا۔
اُدھر خواتین کے سنگلز زمرے میں مالویکا بانسوڑ کو 11-21، 11-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں افتتاحی راؤنڈ میں ساتویں درجے کی تھائی لینڈ کی Ratchanok Intanon نے ہرایا۔
مردوں کے ڈبلز زمرے میں ایم آر اَرجُن اور ہری ہرن Amsakraunan کی جوڑی کا مقابلہ جاپان کی جوڑی Hiroki Midorikawa اور Kyohei Yamshita کے ساتھ ہوگا۔