January 19, 2026 9:35 PM

printer

ملک 26 جنوری کو 77واں یومِ جمہوریہ منائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ قومی تقریبات میں عوامی شراکت داری کو بڑھانے کیلئے سرکار کی کوششوں کے حصے کے طور پر کئی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے

ملک 26 جنوری کو 77واں یومِ جمہوریہ منائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ قومی تقریبات میں عوامی شراکت داری کو بڑھانے کیلئے سرکار کی کوششوں کے حصے کے طور پر کئی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
نئی دلّی کے کرتویہ پتھ پر یومِ جمہوریہ کا پریڈ ملک کی ثقافتی تنوع اور فوجی قوت کی نمائش کا ایک منفرد موقع ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق پریڈ دیکھنے کیلئے تقریباً دس ہزار خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اِن میں بہترین   اختراع کار، اسٹارٹ اَپس، اپنی مدد آپ گروپوں اور مختلف سرکاری اقدامات کے تحت بہترین کام کرنے والے شامل ہیں۔ آمدنی اور روزگار پیدا کرنے کے شعبے میں بہترین کام کرنے والوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اِن مہمانوں کو مدعو کرنے کا مقصد ملک کی تعمیر میں اُن کی نمایاں خدمات کی عزت افزائی کرنا اور قومی اہمیت کے حامل تقریبوں میں جَن بھاگیداری کو بڑھانا ہے۔
خصوصی مہمانوں میں دوسروں کے علاوہ، عالمی پیرا اتھلیٹکس میں کامیابی حاصل کرنے والے، اٹل اختراعی مشن کے تحت تربیت حاصل کرنے والے طلبا، روایتی طور طریقوں سے کھیتی کرنے والے کسانوں اور PM Smile اسکیم سے مستفید ہونے والے شامل ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔