ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 13, 2025 2:56 PM

printer

ملک 15 اگست کو پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنا 79 واں یومِ آزادی منانے کی تیاری کر رہا ہے

ملک 15 اگست کو پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنا 79 واں یومِ آزادی منانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل ملک بھر میں لوگ ”ہر گھر ترنگا“ مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ دلّی سرکار کے وزیر آشیش سود اور بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ کمل جیت سہراوت نے دلّی کے جنوب مغربی ضلع میں ترنگا یاترا کی قیادت کی، جس میں 8 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ دلّی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں تاکہ مکمل سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ہزاروں سکیورٹی اہلکار، جن میں نیم فوجی دستے اور کمانڈوز شامل ہیں، تعینات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان قائم رکھا جاسکے۔
دلّی میٹرو نے اعلان کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے 15 اگست کو تمام لائنوں پر صبح 4 بجے سے میٹرو سروسز شروع کر دی جائیں گی، تاکہ لوگ یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کر سکیں۔
اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج لکھنؤ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ سے 3 روزہ ”ہر گھر ترنگا“ مہم کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے اپنے ساتھیوں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ آج لکھنؤ کی گلیوں میں ترنگا یاترا کی قیادت کی۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ گاؤوں سے لے کر شہروں اور ضلعوں تک ترنگا یاترا اتر پردیش میں لوگوں کو تحریک دے رہی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ترنگا کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں۔