ملک کے مختلف حصوں میں نہائے کھائے کی رسم کے ساتھ آج سے چار روزہ چھٹھ پوجا کا آغاز ہوگیا ہے۔ اِس تہوار میں سوریہ دیوتا کی پوجا کی جاتی ہے اور فطرت اور صفائی ستھرائی کی اقدار کا جشن منایا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے چھٹھ مہا پرو کے موقع پر ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر انھوں نے وَرَت رکھنے والے سبھی عقیدتمندوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اِس چار روزہ تہوار کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے چھٹھی مَیّا کیلئے ایک بھکتی گیت بھی شیئر کیا۔