رنگوں کے تہوار ہولی کا جشن آج سے شروع ہوگیا ہے۔ دلّی میں لوگوں میں اس تہوار کو منانے کیلئے بہت جوش وخروش ہے۔ شہر کے لوگ، ہولی کی تقریبات کو، پہلے سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر منانے کی غرض سے ہولی سے متعلق سازوسامان فروخت کرنے والی دکانوں سے زبردست خریداری کررہے ہیں۔ سڑکوں اور گلیوں میں پچکاریاں، مختلف اقسام کے رنگ، ہربل گلال اور دیگر متعلقہ اشیاء فروخت کرنے والے عارضی اسٹالس لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں اور ریستوراں میں بھی مخصوص مینو تیار کئے گئے ہیں۔ آج شام برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہولیکادہن منایا جائے گا۔
آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے، نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے جلدی امراض کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹر کوشل ورما نے لوگوں کو صلاح دی ہے کہ وہ ہولی منانے کے دوران، قدرتی رنگوں کا استعمال کریں اور سینتھیٹک رنگوں سے گریز کریں۔ اسی دوران، پورے شہر میں مختلف مقامات پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ دلّی پولیس نے اس تہوار کے پیش نظر، قومی راجدھانی میں سبھی مقامات پر سینکڑوں اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔×