ملک کے شیئر بازاروں میں فہرست بند کمپنیوں میں اِس سال مارچ کے مہینے کے سے اب تک ایک ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر اور اِس سال فروری کے درمیان پانچ مہینے کے عرصے کے دوران اصلاحی اقدامات کے تناظر میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
فیصد کے اعتبار سے مارکیٹ Cap میں 21 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جو دنیا کی اول دَس Equity مارکیٹس میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
امریکہ، چین، جاپان اور ہانگ کانگ کے بعد بھارت سردست عالمی سطح پر پانچویں سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ اِس عرصے کے دوران بھارت کے شیئر بازاروں کے اشاریوں میں اضافہ ہوا۔ اِس طرح Sensex میں ساڑھے 12 فیصد اور نفٹی میں ساڑھے 13 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ x
Site Admin | June 11, 2025 2:03 PM
ملک کے شیئر بازاروں میں مارچ کے مہینے کے بعد سے تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو عالمی سطح پر چوٹی کی دس مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے
