بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کیرالہ اور ماہے میں کچھ مقامات پر شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے چھتیس گڑھ، مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھی شدید سردی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں اوسط کُہرے کی صورتحال اور کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اِس دوران، دلّی NCR میں ہوا کا معیار بدستور بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج دوپہر ایک بجے اے کیو آئی 403 درج کیا گیا۔ کمیشن نے ہوا کے معیار کے بندوبست کے سلسلے میں دلّی اور اس سے متصل علاقوں میں رفتہ رفتہ اقدامات کے منصوبے گریپ کا تیسرا مرحلہ نافذ کیا ہوا ہے۔
Site Admin | November 13, 2025 10:01 PM
ملک کے شمال مشرقی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی ہوسکتی ہے۔ دلّی NCR میں ہوا کا معیار بدستور بہت خراب کے زمرے میں ہے